Sunday 29 November 2015

Suggested Reading List by Mufti Taqi Usmani (Urdu)

This is a suggested reading list, or syllabus rather, for lay-peoples by Mufti Taqi Usmani taken from his Fatāwā collection. (Vol. 1, pp. 158-60)  

The questioner is asking Mufti sahib to devise a syllabus in the same way ‘scholars have devised a syllabus for the Madressahs’, and by which one can ‘cover all the necessary parts of religion’ and by which one can fulfil the obligation mentioned in the ḥadīth, “seeking knowledge is incumbent upon every Muslim.” 

Mufti Sahib in his response considers his suggested reading list ‘enough to make a person’s life and protect him from deviant ideologies.’  To that extent, and given the standards of many of our Madressahs, I can't see why this reading list cannot be recommended to others, especially since some of the listed books have been under my reading after graduation whilst others I read before I had even set foot in a seminary...

(An English rendition of the following Q&A can be viewed here.)

بقدر ضرورت علم دین سیکھنے کیلئے ایک مطالعاتی نصاب کا خاکہ

سوال: گزارش ہے کہ حضرات علمائے کرام سے سنتے رہتے ہیں کہ دین کی بنیادی اور ضروری باتوں کا علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد وعورت پر فرض ہے، جیسا کہ حدیث پاک میں ہے: “”طلب العلم فریضہ علی کل مسلم”، لیکن دین کی بنیادی اور ضروری باتوں کی تعیین ہم جیسے عامی مسلمانوں کو معلوم نہیں۔

دوسری بات یہ ہیکہ جس طرح آپ نے دینی مدارس میں پڑھنے والے علمائے کرام کے لئے ایک نصاب مقرر کر رکھا ہے، اس طرح عام مسلمانوں کے لئے بقدر ضرورت دین کا علم سیکھنے کے لئے کوئی نصاب مقرر نہیں، اگر چہ حضرات علمائے کرام نے دین اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے اردو زبان میں بہت سی کتابیں اور رسالے تحریر فرمائے ہیں۔

آپ سے درخواست یہ ہیکہ آپ اردو زبان میں لکھی ہوئی کتابوں کا ایسا مجموعہ تجویز فرمادیں جو عام مسلمانوں کے لئے علم دین سیکھنے کے لئے نصاب کا درجہ رکھتا ہو، اس نصاب کو پڑھ لینے کے بعد آدمی کو دین کی بنیادی اور ضروری باتوں کا علم حاصل ہو جائے اور حضور پاک ﷺ کی محولہ بالا حدیث پاک کا منشا بھی پورا ہو جائے، بینوا توجروا۔


الجواب: گرامی نامہ ملا۔ آپ نے بہت اہم سوال پوچھا ہے، بقدر ضرورت دین کا علم حاصل کرنا واقعہ ہر مسلمان پر فرض ہے۔ احقر کی رائے میں اس مطالعہ کے دو حصے کرنے چاہئے: پہلا حصہ ابتدائی ضروری معلومات پر مشتمل ہو جن کے بغیر ایک سچے مسلمان کی طرح زندگی گزارنا ممکن نہیں، اور دوسرا حصہ پہلے حصے کی تکمیل کے بعد ایسے مطالعے پر مشتمل ہو جس سے دینی معلومات میں اتنی وسعت اور استحکام پیدا ہو جائے کہ انسان گمراہ کرنے والوں سے گمراہ نہ ہو۔

پہلے حصے میں احقر کی نظر میں مندرجۂ ذیل کتب کا مطالعہ ضروری ہے: 

۱. حیاة المسلین                 از حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ

۲. فروع الایمان از حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ

۳. تعلیم الدین از حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ

۴. مردوں کے لئے “”بہشتی گوہر” اور عورتوں کے لئے “”بہشتی زیور”                از حکیم الامت

۵. جزاء الاعمال                 از حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ

۶. سیرت خاتم الانبیاء          از حضرت مولانا مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ علیہ

۷. حکایات صحابہ از شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحب سہارنپوری مد ظلہم

۸. تاریخ اسلام (کامل) از حضرت مولانا محمد میاں صاحب رحمہ اللہ علیہ

۹. اسوۂ رسول اکرم ﷺ        از مولانا ڈاکٹر عبد الحی صاحب عارفی رحمہ اللہ علیہ

دوسرے حصے میں مندرجہ ذیل کتب شامل ہونی چاہئے:

۱. معارف القرآن                  از حضرت مولانا مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ علیہ   

یا 

تفسیر عثمانی                  از شیخ الاسلام حضرت علامہ شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ علیہ

۲. معارف الحدیث (کامل) از حضرت مولانا محمد منظور نعمانی صاحب مد ظلہم

۳. بہشتی زیور کے مسائل     از حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ    

یا 

علم الفقہ                          از حضرت مولانا عبد الشکور صاحب لکھنوی رحمہ اللہ علیہ

۴. عقائد اسلام از مولانا محمد ادریس صاحب کاندھلویؒ

۵. شریعت وطریقت از حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ

ان شاء اللہ ان کتابوں کے مطالعے سے دین کی اتنی ضروری معلومات حاصل ہو جائیں گی کہ ان کے بعد اپنی زندگی بھی سنور جائے اور انسان کسی باطل نظرئے سے گمراہ بھی نہ ہو۔ والسلام

آخر جمادی الثانیہ ۱۴۰۲

_______   ماخوذ از فتاویٰ عثمانیہ جلد اول، صفحہ نمبر (۱۵۸ تا ۱۶۰) 

Saturday 28 November 2015

Mādhā Taqra': A Suggested Reading List For Students At The Nadwatul 'Ulama'

Salam,

Had trouble getting the font setting and presentation right on this post.  The programme seems to have a mind of its own.  Ended up having to share in PDF format. Apologies.

Link:
Enjoy.